0
Thursday 20 Nov 2014 11:09

پشاور، راولپنڈی اور ڈ ی آئی خان میں پولیس پر حملے، 2 اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی

پشاور، راولپنڈی اور ڈ ی آئی خان میں پولیس پر حملے، 2 اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور، راولپنڈی اور ڈی آئی خان میں پولیس پر حملوں کے دوران 2 اہلکار شہید اور ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا بائی پاس پر موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ ادھر ڈی آئی خان میں کنڈی ماڈل فارم ڈیرہ اسماعیل کے قریب پولیس وین پر فائرنگ کی گئی جس سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ادھر پشاور میں وڈیگہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ہو گیا۔ راشد علی شاہ ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا۔ ادھر بنوں میں سڑک کنارے نصب دستی بم کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا کر تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ بدھ کی صبح بنوں ہویڈ روڈ کسکی اخوندان کے علاقے میں مقامی رہائشیوں نے مشکوک شاپنگ بیگ کو دیکھا جس کی فوری اطلاع پولیس کو دی گئی اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا جنہوں نے شاپنگ بیگ میں رکھے گئے دستی بم کو نکال کر ناکارہ بنا دیا اور تباہی کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
خبر کا کوڈ : 420478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش