0
Friday 29 Oct 2010 16:20

ڈرون حملے دہشت گردی کیخلاف جنگ کا حصہ ہیں،کیمرون منٹر

ڈرون حملے دہشت گردی کیخلاف جنگ کا حصہ ہیں،کیمرون منٹر
کراچی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ ڈرون حملے دہشت گردی کیخلاف جنگ کا حصہ ہیں اور یہ دہشت گردوں کے خلاف کیے جاتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے مشترکہ دشمن پر کیے جاتے ہیں،پاکستان اہم ترین اتحادی اور دوست ملک ہے،امریکا کو پاکستان کی قربانیوں کا احساس ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے،دونوں ملکوں کو ایک ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکی عوام کو قریب لانے کیلئے کام کر رہے ہیں،وہ نہیں سمجھتے کہ پاکستانی امریکا کو ناپسند کرتے ہیں،پاکستانی اور امریکی ایک ہی طرح سوچتے ہیں،تاہم ہمیں سمجھنا اور سیکھنا ہے کہ پاکستانی عوام امریکا سے کیا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں عدم استحکام تک پاکستان متاثر رہے گا،امریکا چاہتا ہے پاکستان اور افغانستان میں استحکام رہے۔کیمرون منٹر نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کے عمل میں شریک رہیں گے اور نومبر کے وسط میں ڈونر کانفرنس منعقد کی جائے گی۔پاکستانی اور امریکی تیزی سے ترقی کرنا چاہتے ہیں، ڈومور کا فارمولا غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں۔
آج نیوز کے مطابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیمرون منٹر نے کہا کہ مشترکہ دشمن کے خلاف ڈرون حملے کیے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈومور کا مطالبہ صرف پاکستان سے نہیں،ڈومور کا مطلب پاکستان اور امریکا مل کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا اہم اتحادی ہے۔کیمرون منٹر نے کہا کہ ہم پاکستان اور افغانستان میں یکساں کامیابی کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 42152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش