0
Thursday 27 Nov 2014 22:10

آر ایس پورہ سیکٹر میں فوج کے بیس کیمپ پر جنگجوؤں کا حملہ، 10 افراد ہلاک

آر ایس پورہ سیکٹر میں فوج کے بیس کیمپ پر جنگجوؤں کا حملہ، 10 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ جموں سے ایک روز قبل آج آر ایس پورہ سیکٹر میں مشتبہ جنگجوؤں کے ایک گروپ نے قابض فوج کے ایک بیس کیمپ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 جنگجو اور 5 فوجی  آفیسر اور 2 عام شہری ہلاک اور تین فوجی زخمی ہوگئے ہیں، پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح فوجی وردی میں ملبوس جنگجوؤں کا ایک گروپ جن کی تعداد چار سے پانچ تک تھی ایک گاڑی میں سوار بین القوامی سرحد پر آر ایس پورہ کے آرینہ سیکٹر کے کھتری گاؤں میں قائم فوج کے بیس کیمپ کے باہری بنکر میں داخل ہوئے اور انہوں نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی ہے، دفاعی ذرائع کے مطابق دھند کی وجہ سے جنگجو فوج کے کیمپ کے باہری بنکر میں داخل ہوگئے، انہوں بتایا کہ جنگجوؤں نے پاکستان کی سرحد سے تقریباً چار کلو میٹر کے فاصلے پر واقع قصبے آرنیہ میں واقع ایک فوجی بیس پر حملہ کیا اور بعد میں وہ دو ٹیموں میں بٹ گئے، ایک ٹیم نے آرمی بنکر کے اندر کارروائی شروع کی جبکہ دوسری ٹیم نے گاؤں کے ایک گھر پر حملہ کیا، انہوں نے بتایا کہ چونکہ جنگجو فوجی وردی میں تھے اس لئے فوج مغالطے کا شکار ہوگئی اور اس سے قبل کہ گیٹ پر پہرہ دے رہے سنتری کی سمجھ میں کچھ آتا، انہوں نے اس پر بھی اندھا دھند گولیاں برسائیں اگرچہ وہاں پر دیگر اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے اور جنگجو انہیں ہلاک اور زخمی کرتے ہوئے بنکر میں داخل ہوگئے، بعد میں فوج نے جنگجوؤں کو گھیر کر فائرنگ شروع کر دی، اس دوران فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی وہاں پہنچ گئے اور جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی، اس واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں اس واردات کے بعد سراسیمگی پھیل گئی۔

فوج اور جنگجوؤں کے درمیان زبردست گولی باری شروع ہوگئی جس سے پورا علاقہ گولیوں کی گڑگڑاہٹ اور دھماکوں سے گونج اٹھا، جنگجوؤں کے خلاف آپریشن میں فوج کے ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا گیا جس سے وقفے وقفے بعد کئی سماعت شکن دھماکے بھی سنائی دیئے، ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس واقعہ میں 3 جنگجو مارے گئے جبکہ حملے میں 5 فوجی آفیسر اور 2 عام شہری بھی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں، آخری اطلاع ملنے تک وہاں جھڑپ جاری تھی کیونکہ فوج کے مطابق حملہ آور جنگجوؤں کی تعداد 3 سے 4 تھی، معلوم ہوا ہے کہ اس واقعہ میں 3 جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے البتہ ہلاکتوں کے بارے میں سرکاری سطح پر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، اس دوران نریندر مودی کے دورہ جموں کے پیش نظر پورے صوبہ جموں میں سیکورٹی ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور سا فوجی کیمپوں اور پولیس ہیڈ کوارٹروں پر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کے کنٹرول روموں کے ساتھ ساتھ علاقائی دفاتر میں بھی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں، پٹھان کوٹ، جموں، سری نگر اور جموں و پونچھ قومی شاہراہوں پر سیکورٹی دستے گاڑیوں کی تلاشی لے رہے ہیں جس کے لئے اضافی چوکیوں بھی بنائی گئی ہیں۔
صحافی : جاوید عباس رضوی
خبر کا کوڈ : 421792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش