0
Friday 28 Nov 2014 08:30

2 روزہ سارک سربراہ کانفرنس اختتام پذیر، 36 نکات پر مشتمل مشترکہ اعلامیہ جاری

2 روزہ سارک سربراہ کانفرنس اختتام پذیر، 36 نکات پر مشتمل مشترکہ اعلامیہ جاری
اسلام ٹائمز۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونیوالی اٹھارہویں سارک سربراہ کانفرنس خطے میں خوراک کی کمی پوری کرنے سمیت چھتیس اہم نکات پر اتفاق کے ساتھ میں ختم ہو گئی۔ سارک سربراہ کانفرنس کے اختتام پر جاری چھتیس نکاتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سارک ممالک ریل اور سڑک کے ذریعے روابط میں اضافہ کریں گے، جس سے خطے کے عوام کو آمد و رفت اور تجارت کے فوائد حاصل ہوں گے۔ اعلامیہ میں علاقائی تعاون بڑھانے، جنوبی ایشیا اقتصادی یونین کے قیام پر اتفاق کیا گیا، اس اقدام سے خطے کے غریب ممالک کو اپنی مالی ضروریات پوری کرنے اور اہم منصوبوں کیلئے فنڈ کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ سارک ممالک نے سارک ترقیاتی فنڈ کے قیام پر اتفاق کیا ہے، سارک ممالک میں توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے رکن ممالک میں دستیاب وسائل جیسے ہوا، پانی، شمسی منصوبوں کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے تاکہ خطے کے عوام کو جدید سہولتوں کے ساتھ ان کی معاشی ترقی کی راہیں کھل سکیں۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو ميں منعقدہ 18ويں سارک سربراہ کانفرنس اختتام پذير ہوگئی، 2 روزہ کانفرنس ميں خطے سے غربت کے خاتمے، علاقائی تعاون بڑھانے اور جنوبی ایشیائی اقتصادی یونین بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ سارک سربراہ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلاميہ جاری کر ديا گيا، زمینی راستوں کے ذریعے روابط بڑھانے، خطے میں ووکیشنل تعلیم کے شعبے میں تعاون پر رکن ممالک متفق ہوگئے، کانفرنس ميں توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے منصوبوں اور سارک ڈیولپمنٹ فنڈ کے قیام پر بھی اتفاق کيا گيا۔ سارک رکن ممالک نے غذائی تحفظ کیلئے تحقیقی تعاون بڑھانے، سارک سیڈ بینک معاہدے کی جلد توثیق پر زور ديا، خطے میں دہشتگردی کے خاتمے، تجارتی فروغ کیلئے تعاون، جنوبی ایشیاء اقتصادی یونین کے قیام اور تجارت کیلئے بحری راستوں کے استعمال پر بھی اتفاق ہوا۔ اراکين نے 2016ء کو سارک ثقافتی سال منانے کا فيصلہ کيا اور خطے کو 2030ء تک ایچ آئی وی ایڈز سے پاک کرنے کا عزم دہرايا
خبر کا کوڈ : 421844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش