0
Friday 28 Nov 2014 18:34

سیاست کو تجارت بنانیوالے عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، صاحبزادہ حامد رضا

سیاست کو تجارت بنانیوالے عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پولیو ٹیموں پر حملوں میں را ملوث ہے، مینڈیٹ چور حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے، نواز شریف نے سارک کانفرنس میں بھارتی مظالم کا ذکر نہ کرکے قوم کو مایوس کیا ہے، سیاست کو تجارت بنانے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، کرپشن کی دیمک نے پاکستان کو کھوکھلا کر دیا ہے، تحریک انصاف نے دھاندلی کے ثبوت سامنے لا کر 2013ء کے الیکشن کو بوگس ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں رہی، قوم بدنام اور بدمعاش حکمرانوں سے بیزار ہے، سیاسی مخالفین کو للکارنے والے حکمران عوام کی پکار بھی سنیں، بنجر سرکاری زمینیں بے روز گار نوجوانوں میں تقسیم کی جائیں۔

لاہور میں جامعہ علمیہ اچھرہ میں علما کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنے والے سیاستدان ملک میں تاریکیوں کے ذمہ دار ہیں، کالا باغ ڈیم کے مخالفین بھارتی مقاصد کو تقویت پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خود 30 نومبر کو دما دم مست قلندر کا ماحول بنا رہی ہے، بیرونی بینکوں سے لوٹ مار کا پیسہ واپس لا کر تمام غیرملکی  قرضے ادا کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام حقیقی انقلابی لیڈر سے محروم ہیں، عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔
خبر کا کوڈ : 421945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش