0
Sunday 30 Nov 2014 11:26

کشمیریوں کی منزل کل بھی پاکستان تھی آج بھی ہے، پیر عتیق

کشمیریوں کی منزل کل بھی پاکستان تھی آج بھی ہے، پیر عتیق
اسلام ٹائمز۔ جمعیت العلماء جموں و کشمیر کے صدر و چیئرمین مرکزی کونسل جماعت اہلسنت پاکستان پیر عتیق الرحمن ایم ایل اے نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے نام پر غاصبانہ تسلط کی بقاء کے لیے ڈھونگ رچایا گیا الیکشن حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے جو کشمیری عوام کے لیے قابل قبول نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر کی مسلم لیڈر شپ کو نظربند کر کے الیکشن دھاندلی کو کوئی جمہوریت پسند تسلیم نہیں کر سکتا۔ انسانی حقوق کی علمبرداروں اور دنیا کے تمام ممالک کو بھارت کی کھلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرنی چاہیے، اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دیا ہے اسے دلایا جائے۔ انھون ںے کہا کہ پوری ریاست کے انتخابات ایک ہی دن نہ ہوں تو کشمیری آزادی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ پیر عتیق الرحمن نے کہا کہ کشمیریوں کی منزل کل بھی پاکستان تھی اور آج بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مظفرآباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیرعتیق الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف مسئلہ کشمیر پر کشمیری لیڈروں کو اعتماد میں لے کر تفصیلی بات چیت کر کے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کیا جو انتہائی خوش آئند قدم ہے۔ انشاء اللہ وہ وقت ضرور آئے گا جب جموں و کشمیر کے عوام اپنی مرضی کی حکومت قائم کریں گے۔ کشمیر اولیاء کا مسکن رہا ہے اور پوری ریاست میں ہر سمت توحید و رسالت کے نعرے بلند ہوتے ہیں، انشاء اللہ کشمیری عوام آزادی کا دن جلد دیکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 422274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش