0
Wednesday 3 Dec 2014 19:03

جنید جمشید کی معافی شریعت کے مطابق ناقابل قبول ہے، صاحبزادہ حامد رضا

جنید جمشید کی معافی شریعت کے مطابق ناقابل قبول ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں ایس آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کونسل جنید جمشید کی سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی شان میں گستاخی کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کرے گی۔ حکومت جنید جمشید کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔ انہوں نے کہا کہ جنید جمشید کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار نہ کیا گیا تو ہر شہر میں دھرنوں کی کال دیں گے، جنید جمشید کی معافی شریعت کے مطابق ناقابل قبول ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ قوم احتساب اور انصاف چاہتی ہے، طاقت اور دولت کے نشے میں ڈوبے حکمران ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں، قوم کے نوجوانوں میں حکمرانوں سے سوال کرنے کی جرات پیدا ہوچکی ہے، اس جرات کو بدتمیزی کہنا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کی بدزبانی نہیں بھولی۔ عمران خان نے اقتدار کی باریاں لینے والوں کے رنگ میں بھنگ ڈال دی ہے، تمام مفاد پرست روایتی سیاستدان عمران خان نہیں عوام کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں۔ غوث علی شاہ اور ذوالفقار کھوسہ مسلم لیگ نون کے بت کدے میں اذان دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرول کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 423105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش