0
Wednesday 3 Dec 2014 22:05

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے تمام ارکان کی غیرجانبدارانہ تقرری کا مطالبہ

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے تمام ارکان کی غیرجانبدارانہ تقرری کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے صرف چیف الیکشن کمشنر کی غیرجانبدارنہ تقرری کو ناکافی قرار دیدیا، شیریں مزاری کہتی ہیں کہ الیکشن کمیشن کے تمام ارکان کا تقرر بھی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انداز میں کیا جائے۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو آزاد اور غیرجانبدار بنانا ضروری ہے، صرف چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کافی نہیں، ممبران کے تقرر کا بھی طریقہ طے کیا جائے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کی نظر میں تینوں شخصیات معزز ہیں۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کیلئے پانچ دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے، اگر 5 دسمبر تک چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہ ہوا تو قائمقام چیف الیکشن کمشنر کو واپس بلا لیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 423150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش