0
Thursday 4 Dec 2014 22:12

پاکستان میں داعش موجود ہے جو کسی بھی وقت سامنے آسکتی ہے، سینیٹر اعتزاز احسن

پاکستان میں داعش موجود ہے جو کسی بھی وقت سامنے آسکتی ہے، سینیٹر اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش موجود ہے جو کسی بھی سامنے آسکتی ہے، ضیاء الحق کے دور میں تعصب کے بیچ بوئے گئے، آج ہم وہ فصل کاٹ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ایسے قانون کی تلاش میں ہیں جس سے صحافی حضرات بلاخوف اپنا کام جاری رکھ سکیں، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ 1980ء میں ضیاءالحق نے پریس کیلئے ضابطے بنائے تھے اور آج صورتحال اس سے بھی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صحافیوں کا تحفظ کریں، انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو جنگ اس معاشرے پر مسلط کی گئی، اب وہ داعش کی شکل میں پاکستان آنا چاہتی ہے۔ داعش کے لوگ عراق یا شام سے پاکستان میں داخل نہیں ہونگے بلکہ وہ پاکستان میں کسی اور شکل میں موجود ہیں، جو کسی بھی وقت سامنے آسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 423378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش