0
Friday 5 Dec 2014 15:57

حکومت ملت جعفریہ کیساتھ انتقامی کاروائیوں سے باز رہے، علامہ مرزا یوسف حسین

حکومت ملت جعفریہ کیساتھ انتقامی کاروائیوں سے باز رہے، علامہ مرزا یوسف حسین
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے، جس کیلئے ظلم و زیادتیوں اور اوچھے ہتھکنڈوں سے کام لیا جا رہا ہے، ٹارگٹ کلنگ تسلسل کیساتھ جاری ہے اور اس کو روکنے میں ہمارے اداروں کو ناکامی کا سامنا ہے، سندھ کے مختلف اضلاع میں ہمارے نوجوانوں کیخلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کر کے انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے جبکہ شاہ فیصل کالونی سے گرفتار شیعہ نوجوان انتظامیہ کے وعدوں کے باوجود رہا نہیں ہوسکے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ملت جعفریہ راست قدم اٹھانے پر مجبور ہوگی۔ اس موقع پر علامہ اظہر حسین نقوی، صغیر عابد رضوی، سید علی اوسط، سہیل مرزا، رضی حیدر زیدی، مصطفیٰ عباس اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ چہلم سے قبل ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، اس سلسلے میں دیگر شیعہ تنظیموں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 423519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش