0
Friday 12 Dec 2014 19:06

فرانسیسی سینٹ کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ، صیہونی حکومت شدید برہم

فرانسیسی سینٹ کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ، صیہونی حکومت شدید برہم
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی سینٹ میں آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت میں قرارداد میں سوشلسٹ اور کیمونسٹ پارٹیوں کے ارکان نے حصہ لیا۔ قرارداد کی حمایت میں 153 جبکہ مخالفت میں 146 ووٹ ڈالے گئے۔ پیرس میں فرانسیسی پارلیمان کی جانب سے فلسطینی ریاست کی علامتی حمایت کے بعد اب سینٹ نے بھی آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطین اور اسرائیل امن مذاکرات فی الفور بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی سینٹ میں آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت میں قرارداد میں سوشلسٹ اور کیمونسٹ پارٹیوں کے ارکان نے حصہ لیا۔ قرارداد کی حمایت میں 153 جبکہ مخالفت میں 146 ووٹ ڈالے گئے۔ اگرچہ سینٹ کی قرارداد کی اہمیت بھی محض علامتی ہے مگر اس کے نتیجے میں حکومت پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرانے کے لئے دباﺅ بڑھ سکتا ہے۔ 

دریں اثناء اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے معمولی اکثریت کے ساتھ منظور کی جانے والی اس قرارداد پر بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یکطرفہ طور پر فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعلان امن مساعی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ اس طرح کی کوششیں ان حلقوں کی طرف سے ہوسکتی ہیں جو مذاکرات نہیں چاہتے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے فلسطینی ریاست کی مخالفت میں ووٹ ڈالنے والے ارکان کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔ فلسطینی ریاست کی حمایت میں قرارداد پیش کرنے والے فرانسیسی سینٹ میں شامل سوشلسٹ رکن گیلبیر روگیے نے کہا کہ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام فلسطین اور اسرائیل کو مساوی انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا موقع فراہم کرنے کا پہلا قدم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے حامی نہیں بلکہ ہمارا پر زور مطالبہ ہے کہ فریقین باہمی بات چیت کا جلد از جلد آغاز کریں۔
خبر کا کوڈ : 425282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش