0
Tuesday 16 Dec 2014 20:11

سقوط ڈھاکہ کے بعد دشمن باقی ماندہ ملک بھی تباہ کرنا چاہتے ہیں، راغب نعیمی

سقوط ڈھاکہ کے بعد دشمن باقی ماندہ ملک بھی تباہ کرنا چاہتے ہیں، راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا جامعہ نعیمیہ میں سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کو 2 ٹکڑے کرنے میں ہندو بنیئے کی سازش کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، سیاست دان ماضی سے سبق سیکھیں اور خدارا پاکستان اور پاکستانی عوام پر رحم کریں، ہمارا ملک دوبارہ کسی ایسے سانحہ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم 43 برس بعد بحیثیت قوم اپنا جائزہ لینا ہو گا کہ ہم کدھر کھڑے ہیں اور ہم نے کیا کھویا ہے اور کیا پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مشرقی پاکستان ایک نہ بھولنے والا سبق ہے اگر پاکستان کا مقدر ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اسلام سے وابستہ کر دیا جاتا تو صوبائی خود مختاری اور احساس محرومی کا عفریت جنم نہ لیتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اس کے ہم نوا سقوط ڈھاکہ کے بعد باقی ماندہ ملک کا شیرازہ بکھیرنے کے درپے ہیں، اس قبیح فعل کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے، بھارت نے خطے میں قیام امن کے لئے ہمیشہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی قوتیں فیصلہ کریں کہ پاکستان توڑنے کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے یا پھر اسے اسی بھنور میں دھکیلنا ہے؟
خبر کا کوڈ : 426101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش