0
Saturday 20 Dec 2014 13:50

عبدالحکیم، سانحہ پشاور کے خلاف آئی ایس او کی احتجاجی ریلی، دیگر شیعوں تنظیموں کی بھی شرکت

عبدالحکیم، سانحہ پشاور کے خلاف آئی ایس او کی احتجاجی ریلی، دیگر شیعوں تنظیموں کی بھی شرکت
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیسن پاکستان ملتان ڈویژن یونٹ عبدالحکیم کے زیر اہتما سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں بچوں بزرگوں اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بچوں نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر طالبان کے خلاف اور پاکستان آرمی کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی دربار گیٹ سے شروع ہو کر غوثیہ چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کے شرکا سے علامہ ارشد شمسی، اعجاز مومن، مختارحسین اور جواد حیدر جوئیہ نے خطاب کیا۔ ریلی میں دیگر شیعہ تنظیموں کے رہنمائوں اور کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی کے آخر میں شہدائے پشاور کے بلندی درجات اور زخمیوں کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 426937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب