0
Sunday 21 Dec 2014 14:26

سرگودہا، اہم مقامات پر حملوں کا خطرہ، سیکورٹی ہائی الرٹ

سرگودہا،  اہم مقامات پر حملوں کا خطرہ، سیکورٹی ہائی الرٹ
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس سرگودہا سمیت صوبے بھر میں حساس مقامات اور اہم تنصیبات کی سیکورٹی فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرگودہا ریجن کی تمام جیلوں کی سکیورٹی اے گریڈ ہائی الرٹ کر کے حفاظتی برجیوں پر متعین اہلکاروں کو دور بینیں مہیا کر دی گئیں ہیں۔ دہشتگردوں کو پھانسیاں دیئے جانے کے بعد مصحف ایئربیس اور دیگر حساس تنصیبات پر بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ جبکہ نفری کے شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے پنجاب کانسٹیبلری سے 7 ریزرو دستے سرگودھا پہنچ گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب کی طرف سے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ جیلوں میں فوری طور پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں اور جن جیلوں میں خطرناک قیدی موجود ہیں، وہاں پر سکیورٹی کو اے گریڈ ہائی الرٹ کیا جائے، تاکہ ملک دشمن عناصر کسی قسم کی کارروائی نہ کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 427170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش