0
Monday 22 Dec 2014 13:41

سیکیورٹی خدشات کے باعث ملیر جیل میں قائم اسٹاف کالونی میں پولیس کا سرچ آپریشن

سیکیورٹی خدشات کے باعث ملیر جیل میں قائم اسٹاف کالونی میں پولیس کا سرچ آپریشن
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث ملیر جیل میں قائم اسٹاف کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی، جیل کی سیکیورٹی بڑھا کر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ جیل کے گرد پولیس کے گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کے بعد ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے، اس سلسلے میں سیکیورٹی خدشات پر شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے جیل کے گرد حصار بنا کر اسٹاف کالونی میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں کمانڈوز نے بھی حصہ لیا، اس دوران نقل و حرکت پر مکمل طور پر پابندی لگا دی گئی، سرچ آپریشن کے دوران اسٹاف کالونی میں قائم تمام گھروں کی تلاشی لی گئی تاہم کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کئے گئے آپریشن کا مقصد رہائشیوں کے کوائف معلوم کرنا اور سب سے بڑھ کر یہ معلوم کرنا تھا کہ کہیں کوئی شرپسند عناصر کسی کے گھر مہمان کی صورت میں تو موجود نہیں ہیں، تاہم آپریشن کے دوران ایسا کوئی شخص نہیں ملا۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملک بھر کی جیلوں کی طرح ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ جیل کے گرد پولیس کے گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ کمانڈوز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے، جبکہ پولیس کو جدید اسلحہ بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 427400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش