0
Tuesday 23 Dec 2014 18:44

مٹھی بھر عناصر فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں، علامہ عارف واحدی

مٹھی بھر عناصر فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما ء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ ملک میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، مٹھی بھر عناصر فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں۔ سرگودہا کے علاقہ بھیرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل کے رہنما کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو سزائے موت دینے کا فیصلہ بہت پہلے ہو جا نا چاہئے تھا۔ امام بارگاہ درعباس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور پر جتنا بھی ماتم کیا جائے وہ کم ہے، شیطانی کھیل کھیلنے والے دہشت گردوں نے معصوم طالبعلموں کو شہید کر کے بربریت کی وہ تاریخ رقم کی ہے، جس پر پوری انسایت تاقیامت ماتم کر تی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی میں ملوث مجرموں کو پھانسی دینے کے خاتمہ کیلئے ایمنسٹی انٹرنیشنل یا کسی بھی عالمی تنظیم اور ملک کو خاطر میں لائے بغیر پاکستان سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سخت ترین اقدامات اٹھائے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم آپریشن ضرب عضب کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس موقع پر سید وقار حسین، سید غلام حسین نقوی، زبیر عباس شیرازی اور مولانا اسد عباس حنظلہ نقی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 427650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش