0
Tuesday 23 Dec 2014 22:40

21 دسمبر 2015ء تک افغان مہاجرین کی مکمل واپسی چاہتے ہیں، عبدالقادر بلوچ

21 دسمبر 2015ء تک افغان مہاجرین کی مکمل واپسی چاہتے ہیں، عبدالقادر بلوچ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سیفرون عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ یو این ایچ سی آر افغان مہاجرین کی افغانستان میں آباد کاری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکتیس دسمبر دو ہزار پندرہ تک افغان مہاجرین کی واپسی کی گارنٹی نہیں دے سکتے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریاستی و سرحدی امور کے وزیر عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا سانحہ پشاور سمیت کسی بھی خودکش حملے اور دہشتگردی میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین ملوث نہیں، اکتیس دسمبر دو ہزار پندرہ تک افغان مہاجرین کی مکمل واپسی چاہتے ہیں، مگر واپسی کی گارنٹی نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ افغان جنگ میں پڑوسی کی حثیت سے مہمان نوازی کا بھرپور حق ادا کیا ہے، تیس لاکھ افغان مہاجرین اب بھی پاکستان میں موجود ہیں، جن کو ونیسف کی مدد سے واپس بھجوایا جا رہا ہے، عبدالقادر بلوچ یو این ایچ سی آر کو افغان مہاجرین کی افغانستان میں آباد کاری کی تجاویز دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 427726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش