0
Saturday 27 Dec 2014 18:27
فوجی عدالتوں کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے

فوج کو ’’بلِّے‘‘سے سیاست کرانی ہے تو بتا دے، آصف زرداری

2 فوجیوں کے اچھے اور برے طالبان کے فرق نے یہ حالات پیدا کئے
فوج کو ’’بلِّے‘‘سے سیاست کرانی ہے تو بتا دے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ دیکھ رہے ہیں ’’بِلّا‘‘ ضمانت پر گھر میں بیٹھا ہے، جس کے ایک طرف فوج چل رہی ہے اور ایک طرف وہ سیاست کر رہا ہے، ’’بلے‘‘ کو سیاست کرنی ہے تو فوج سے ہٹ جائے اور اگر فوج کو اس ’’بلّے‘‘ سے سیاست کرانی ہے تو بتا دے کہ وہ ان کا نمائندہ ہے تاکہ ہمیں پتہ چل جائے، فوجی عدالتوں کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے، امین فہیم نے نہ پہلے کبھی غداری کی اور نہ اب کریں گے۔ گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 7 ویں برسی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پشاور میں ہمارے بچوں پر بدترین ظلم ہوا، لیکن اگر بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر شارع فیصل پر ہونے والے حملے میں 450 بچوں کے قتل کا نوٹس لیا جاتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے بہت پہلے کہا تھا کہ کشمیر جہاد اور افغانستان جہاد کو الگ کرو، دونوں جہاد کو ملانے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا، اور 2 فوجیوں کے اچھے اور برے طالبان کے فرق نے یہ حالات پیدا کئے۔

آصف زرداری نے کہا کہ اب جبکہ دہشت گردی ختم کرنے کے لئے ضرورت کے تحت فوجی عدالتیں قائم کی گئی ہیں، تاہم ان کا کسی صورت غلط استعمال نہیں ہونا چاہئے، فوجی عدالتیں سویلین کے خلاف استعمال نہ ہونے کی شرط پر ہی اس قانون پر دستخط کریں گے اور فوجی عدالتوں کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فوجی عدالتوں کو اس وقت مانیں گے، جب یقین ہو یہ کہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف استعمال نہیں ہوں گی، ورنہ کہیں ایسا نہ ہو اس قانون کے تحت میں اور نواز شریف دونوں جیل میں ہوں، کیونکہ ماضی میں بھی ایسا ہی قانون آیا تھا اور ہمیں بہت سی مشکلات برداشت کرنی پڑی تھیں۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے شاگرد ہیں، جمہوریت کی بقا کے لئے 11 سال جیل کاٹی ہے،  ضیاء الحق سے لے کر آج تک ہر ظالم کا مقابلہ کیا ہے اور آگے بھی کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ دیکھ رہے ہیں بلّا ضمانت پر گھر میں بیٹھا ہے، جس کے ایک طرف فوج چل رہی ہے اور ایک طرف وہ بلّا سیاست کر رہا ہے، بلے کو سیاست کرنی ہے تو فوج سے ہٹ جائے، اور اگر فوج کو اس سے سیاست کرانی تو بتا دے کہ وہ ان کا نمائندہ ہے تاکہ ہمیں پتہ چل جائے۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی برسی کے شرکاء کو سلام پیش کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے بارے میں مخالفین کی جانب سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، درحقیقیت وہ صحت کے کچھ مسائل کی وجہ سے اپنی والدہ کی برسی میں شریک نہیں ہو سکے۔ آصف زرداری نے کہا کہ مخالفین نے بلاول اور میرے خلاف افواہیں پھیلا رکھی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے خلاف بھی افواہیں اڑائی گئی ہیں، لیکن افواہیں پھیلانے والوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ جماعت افوہوں اور سمندروں کے موجوں پر تیرتی ہوئی آج تک زندہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخدوم امین فہیم نے نہ پہلے کبھی غداری کی اور نہ اب کریں گے۔



خبر کا کوڈ : 428542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش