0
Monday 29 Dec 2014 13:15

کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں کولنگ کا عمل دوسرے روز بھی جاری

کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں کولنگ کا عمل دوسرے روز بھی جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں واقع ٹمبر مارکیٹ میں لگی آگ پر گزشتہ رات قابو پالیا گیا تھا تاہم کولنگ کا عمل اب بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں واقع ملک کی سب سے بڑی ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ نے لکڑی کے گوداموں کو کوئلے کے ڈھیروں میں بدل دیا ہے۔ مارکیٹ میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہیں، جبکہ آتشزدگی کی نذر ہونے والی دکانوں اور مکانات کے مالکان اپنے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کے ایم سی کی انتظامیہ کی جانب سے ملبے کو ہٹایا جا رہا ہے، جس میں سے اب بھی وقفے وقفے سے دبی آگ سر اٹھا رہی ہے، اور فائر بریگیڈ کے اہلکار اسے بجھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹمبر مارکیٹ میں ہفتے اور اتوار کو لگنے والی آگ کے باعث 250 سے زائد چھوٹی بڑی دکانیں اور گودام جبکہ 100 کے قریب مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئے ہیں، جس سے ہزاروں افراد کے روزگار ختم ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 428929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب