0
Tuesday 30 Dec 2014 21:55

خصوصی عدالتیں انسداد ہشتگردی لائحہ عمل کا حصہ ہیں، وزیراعظم نواز شریف

خصوصی عدالتیں انسداد ہشتگردی لائحہ عمل کا حصہ ہیں، وزیراعظم نواز شریف
اسلام ٹامز۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں ملک کی سلامتی، فوجی عدالتوں کے قیام اور ایکش پلان سے متعلق سفارت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہےکہ بہادرافواج نے ضرب عضب کے ذریعے مقصد کے حصول کی راہ ہموار کردی ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتیں گے، ملک کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔ دہشتگردی کےمقدمات عدالتوں کو بھیجنے سے پہلے خصوصی جانچ پڑتال ہوگی۔ انسداد دہشتگردی کا قومی لائحہ عمل قومی اتفاق رائے کا عکاس ہے۔ تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی لائحہ عمل سے متعلق اعلی سطح کےاجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے۔ پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں داخلی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہمیں اپنے بچوں کے قاتلوں کیخلاف متحد رہنا ہوگا۔ اپنی صفوں میں انتشار پیدا کرکے شہداء کے خون سے بے وفائی نہیں کر سکتے۔ جن دہشت گردوں نے ہمارے بچوں کو مارا انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالتیں غیرمعمولی مسئلے کا غیرمعمولی حل ہیں۔ معصوم بچوں، عام شہریوں اور فوجی جوانوں کے قاتلوں کے کیسز خصوصی عدالتوں میں سنے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ خصوصی عدالتیں انسداد ہشتگردی لائحہ عمل کا حصہ ہیں۔ دہشتگردی کے سنگین واقعات میں ملوث ملزموں کے مقدمات خصوصی عدالتوں کو بھجوائے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ متحد ہوکر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ اپنے اتحاد سے ہم نے دہشت گردوں کو تنہا کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری جنگ قابل نفرت تشدد اورعدم برداشت کیخلاف ہے۔ بحثیت قوم ہم یہ جنگ ضرورجیتیں گے۔
اجلاس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت اور مواصلاتی نیٹ ورک توڑنے سے متعلق ایکشن پلان اورغیرقانونی موبائل فون سموں کیخلاف کارروائی میں پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 429302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش