0
Saturday 6 Nov 2010 14:16

ٹونی بلیئر کی اہلیہ نے مسلمان خواتین کے حجاب پہننے کی حمایت کر دی

ٹونی بلیئر کی اہلیہ نے مسلمان خواتین کے حجاب پہننے کی حمایت کر دی
لندن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کی اہلیہ شیری بلیئر نے مسلمان خواتین کے حجاب پہننے کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے کسی بھی طرح یہ تاثر نہیں ملتا کہ مسلم خواتین کو حجاب لینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں شیری بلیئر نے کہا کہ حجاب والی مسلم خواتین کو خطرہ تصور کرنا بھی درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر بھی درست نہیں کہ جو خواتین حجاب پہنتی ہیں وہ اپنے بارے میں کچھ سوچنے کی اہلیت ہی نہیں رکھتیں۔انہوں نے کہا کہ یورپ میں ہزاروں مسلمان خواتین یورپی آداب و اطوار کے مطابق روزمرہ کی زندگی میں شریک ہیں،اگر یہ خواتین اپنے عقائد کے مطابق کپڑے پہنتی ہیں اور حجاب لیتی ہیں تو انہیں کسی بھی قسم کا خطرہ نہیں محسوس کیا جانا چاہئے۔ 
انہوں نے کہا کہ ان خواتین کو ان کے لباس کی وجہ سے خطرہ نہیں قرار دیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان خواتین کے بارے میں مخصوص تاثرات کا خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسلام ایک اوپن مذہب ہے،ایک سوال کے جواب میں شیری بلیئر نے کہا کہ ان کی بہن لورین بوتھ کا مسلمان بننا ان کی اپنی چوائس تھا۔واضح رہے کہ لورین بوتھ نے مسلمان بننے کے بعد کہا تھا کہ اسلام نے انہیں اپنی عزت و تکریم کا ایک نیا احساس دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 43054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش