0
Monday 12 Jan 2015 13:46

ہلمند، داعش اور طالبان گروپوں کے درمیان لڑائی میں دسیوں افراد ہلاک

ہلمند، داعش اور طالبان گروپوں کے درمیان لڑائی میں دسیوں افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی، ابنا کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کے افراد نے افغناستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے شہروں سنگین اور کجکی میں طالبان جنگجووں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دونوں طرف سے کم سے کم پچاس افراد ہلاک ہو گئے۔ صوبہ ہلمند کے اسسٹنٹ گورنر محمد جان رسولیار نے اتوار کو کابل میں خبر رساں ادارے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیاہ پرچم اٹھائے داعش کے افراد نے طالبان پر حملہ کر دیا، جس کے بعد دونوں فریقوں میں شدید لڑائی اس لڑائی کے نتیجے میں دونوں طرف سے پچاس افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے۔ داعش سے وابستہ افراد نے سنگین اور کجکی شہروں کے باشندوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ داعش کے امیر ابوبکرالبغدادی کی بیعت کر لیں، کیونکہ طالبان کا لیڈر ملاعمر مر چکا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی یہ خبر آئی تھی کہ داعش کے بہت سے افراد صوبہ غزنی میں داخل ہو چکے ہيں، لیکن افغان حکام نے اپنے ملک میں داعش کی موجودگی کی تردید کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 431953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش