0
Saturday 17 Jan 2015 09:28

حکمرانوں کی کرپشن عوام کے سامنے لائوں گا، بیرسٹر سلطان

حکمرانوں کی کرپشن عوام کے سامنے لائوں گا، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں دہشت گردی کے لیے ملٹری کورٹس قائم کرنے کا کہا گیا ہے لیکن دہشت گردی کے ساتھ کرپشن بھی ایک بڑا ناسور ہے جس نے عوام کو اپاہج بنا رکھا ہے اس لیے احتسابی عمل کے لیے بھی عدالتیں قائم کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کرپشن میں حصہ دار نہ بنیں ورنہ انجام برا ہو گا۔ حکمران میرپور میں سب سے زیادہ کرپشن کر رہے ہیں اور میرپور میرا حلقہ انتخاب بھی ہے اس لیے حکمرانوں کی کرپشن عوام کے سامنے لائوں گا۔ جلسے سے چوہدری محبوب اور مظہر کاظمی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 433049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش