0
Monday 19 Jan 2015 23:51

گلگت، ناقص اسلحہ خریداری کیس، نیب کی تحقیقات شروع، ٹھیکیدار فرار

گلگت، ناقص اسلحہ خریداری کیس، نیب کی تحقیقات شروع، ٹھیکیدار فرار
اسلام ٹائمز۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں کروڑوں مالیتی ناقص اسلحہ کی خریداری کیس نیب کے سپرد ٹھیکیدار گرفتاری کے خوف سے فرار ہو گئے۔ تاہم ایکسائز میں بدعنوانیوں کے متعدد کیسز میں ملوث بااثر افسر دوبارہ بحال ہونے سے کرپشن کیخلاف کارروائی دم توڑ گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے سیکرٹری نے اسلحہ کی خریداری میں ہونے والے گھپلوں کی چھان بین کیلئے باقاعدہ نیب راولپنڈی کو درخواست دی تھی جس پر راولپنڈی نیب کے احکامات پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ اس سکینڈل کے اہم کردار گورنمنٹ کنٹریکٹر سے ریکوری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے تاہم انکے ملک سے فرار ہونے کی وجہ سے گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایکسائز میں کمپیوٹرائزڈ پلیٹ نمبر، اسلحہ کی خریداری اور بھرتیوں کی سنگین کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث آفسر کو محکمانہ کارروائی پر برطرف کیا گیا تھا مگر بااثر ہونے کی وجہ سے بحال ہونے پر تمام قواعد و ضوابط پامال ہونے کے ساتھ بدعنوان عناصر کی حوصلہ افزائی ہو گئی ہے اس وجہ سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ساکھ بری طریقے سے متاثر ہو گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 433756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش