0
Tuesday 20 Jan 2015 10:00

آج آرمی پبلک اسکول کےشہداکاچہلم ہے، خیبرپختونخوا میں عام تعطیل

آج آرمی پبلک اسکول کےشہداکاچہلم ہے، خیبرپختونخوا میں عام تعطیل
اسلام ٹائمز۔ قوم کو ایک کردینے والے آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کا آج چہلم ہے ،خبیر پختونخوا کی حکومت نے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ ملک بھر میں معصوم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریبات ہونگی۔ معصوم شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہ جائے، دہشتگردوں کیخلاف عزم کبھی نہ ڈگمگائے، اسی جذبے کے ساتھ آج سانحہ پشاور کے شہدا کا چہلم منایا جا رہا ہے۔ ۱۶ دسمبر کو بزدل دہشتگردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول کو نشانہ بنایا ۔۱۵۰ کے قریب معصوم طلبا اور اساتذہ ،اندھیروں کے نمائندوں کی چنگیزیت کا نشانہ بن گئے ۔ پوری دنیا حیران رہ گئی کہ کیا انسان اس حد تک گرسکتا ہے کہ بچوں کو بھی اپنے وحشی جنون کا نشانہ بناڈالے؟ لیکن اس عظیم سانحے نے مختلف سوچوں میں بٹے افراد کو متحد قوم میں بدل دیا ۔ جس کی صرف ایک سوچ تھی۔ ایسا اتحاد جس سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے۔ آج ان معصوم شہدا کا چہلم ہے۔ آرمی پبلک اسکول سمیت پورے ملک میں تمام تعلیمی ادارے پہلے کی طرح تعلیم کی روشنی پھیلا رہے ہیں۔ اس عزم کے ساتھ کہ کچھ بھی ہو، یہ سلسلہ رکے گا نہیں، تعلیم کی شمع جلتی رہیگی، اندھیرے مٹاتی رہیگی۔ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے چہلم پر آج خیبرپختونخوامیں عام تعطیل ہے۔ صوبے میں تمام سرکاری دفاتر، نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں۔ شہدا کے چہلم کی مرکزی تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوگی۔ اس کے ساتھ ملک کے دیگر حصوں میں بھی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 433803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش