0
Thursday 22 Jan 2015 11:46

نبی اکرم (ص) کے بتائے ہوئے مقام انسانیت و آدمیت کو دنیا کے سامنے لایا جائے، پیر سید ریاض حسین شاہ

نبی اکرم (ص) کے بتائے ہوئے مقام انسانیت و آدمیت کو دنیا کے سامنے لایا جائے، پیر سید ریاض حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پاکستان پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کا ہی اعجاز تھا کہ معاشرہ میں لاکھوں صادق اور امین پیدا کئے، جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تربیت کا شہکار تھے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام صداقت و دیانت پوری دنیا میں عام کیا جائے، آپ (ص) کے بتائے ہوئے مقام انسانیت و آدمیت کو دنیا کے سامنے لایا جائے، عظمت مصطفی(ص) کے لئے یہ ہی کافی ہے کہ دشمن چودہ سو سال سے قرآن میں نقص تلاش کر رہا ہے لیکن ناکام رہا ہے۔ میثاق مدینہ مینارہ نور کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ خلوت اور جلوت میں ایک جیسے ہو جائیں، ہم جلسوں میں جو باتیں کرتے ہیں ان پر عمل کریں، خاکوں کے خلاف احتجاج کی امامت نواز شریف کو کرنا چاہیے تھی، کروڑوں حکومتی سے سرکار (ص) کی ناموس ہمارے لئے زیادہ اہم ہے۔
خبر کا کوڈ : 434271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش