0
Saturday 24 Jan 2015 20:58

سانحہ پشاور، دہشتگردوں کو موبائل سمز فروخت کرنے والا فرنچائز مالک گرفتار

سانحہ پشاور، دہشتگردوں کو موبائل سمز فروخت کرنے والا فرنچائز مالک گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سانحہ پشاور میں ملوث دہشت گردوں کو جعلی ناموں سے موبائل سمز فروخت کرنے والے موبائل فرنچائز کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے، فرنچائز مالک عتیق نے خاتون کے انگوٹھے کے نشان پر تین سمز جاری کیں تھیں۔ کیس میں پہلے ہی تین ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں، سی آئی اے حکام کے مطابق دہشت گردی میں استعمال سمز لاہور سے جاری ہوئیں۔ پولیس نے فرنچائز پر کام کرنے والے شخص عتیق کو گرفتار کرلیا، ملزم نے بہاولپور کی رہائشی خاتون کے انگوٹھے کے نشان پر تین موبائل سمز جاری کی تھیں، جس کے بعد متعلقہ خاتون کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ سی آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد موبائل سمز کے ذریعے رابطے میں تھے، دہشت گرد سربراہ کالعدم تحریک طالبان سے رابطے ميں تھے، حکام کے مطابق سانحہ سے متعلق تحقیقات میں جلد مزید پیش رفت کی امید ہے۔
خبر کا کوڈ : 434805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش