0
Tuesday 26 May 2015 00:31

الیکشن کمشنر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب امیدواروں کے خلاف فوری نوٹس لے، ڈاکٹر علی مدد

الیکشن کمشنر  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب امیدواروں کے خلاف فوری نوٹس لے، ڈاکٹر علی مدد
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب امیدواروں کے خلاف فوری نوٹس لیکر قانون کے مطابق ایکشن لیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو ان انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور الیکشن کمیشن کی غیرجانبداری مشکوک ہوجائیگی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امید وار برائے جی بی ایل اے 4 ہنزہ نگر 2 ڈاکٹر علی محمد نے بوڑہ لس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن کا بنایا ہوا ضابطہ اخلاق کا اطلاق صرف مجلس وحدت مسلمین پر ہوتا ہے اور دیگر جماعتیں اس ضابطہ اخلاق سے مستثنیٰ ہیں؟ ہنزہ نگر میں سرکاری پولز پر تمام جماعتوں کے بینرز اور جھنڈے لگے ہوئے ہیں اور صرف مجلس وحدت کے جھنڈے اور بینرز اتارے گئے ہیں جو کہ سرکار کی یکطرفہ کاروائی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ضابطہ اخلاق کے مطابق سادہ لوح اور غریب عوام کے ووٹ کی بولی لگانے والوں کے خلاف ایکشن لیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ بیچنا ایک طرح سے ضمیر کا سودا ہے اور نگر کے غیرت مند عوام اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 463057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش