0
Thursday 25 Jun 2015 23:22

گلگت بلتستان، بقایاجات کی عدم ادائیگی کیخلاف کنڑیکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج

گلگت بلتستان، بقایاجات کی عدم ادائیگی کیخلاف کنڑیکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کنڑیکٹرز ایسوسی ایشن نے عرصہ دراز بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھا کر محکمہ ورکس اور سیکرٹری ورکس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ صدر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ضلع گلگت بشیر احمد خان نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 5 سال سے غیر ترقیاتی بجٹ ریلیز نہ ہونے سے کنٹریکٹرز شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سیلاب کے دوران کنڑیکٹیرز نے اپنے جمع پونجی خرچ کر کے ترقیاتی کام کروائے مگر 5سال گزرنے کے باوجود ہمارے جائز حق ادا نہیں کیا گیا ہے۔ محکمے کے سیکرٹریز اپنے من پسند افراد کو نواز رہیں ہیں۔ مستحق ٹھیکیداروں کے حق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے وزیراعظم پاکستان کا دورہ گلگت کے موقع پر احتجاج کرنے اور یوم سیاہ منانے کاا علان کیا اورکہا کہ دوران احتجاج کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کا ذمہ دار محکمہ ورکس اور سیکرٹری ورکس ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 469250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش