0
Monday 29 Jun 2015 22:56

الخدمت فاونڈیشن نے گلگت بلتستان میں سود سے پاک قرضہ اسکیم کا اجرا کر دیا

الخدمت فاونڈیشن نے گلگت بلتستان میں سود سے پاک قرضہ اسکیم کا اجرا کر دیا
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان اور سابق نگران وزیر قانون مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلمان اس مقدس مہینے میں اتحاد کا مظاہرہ کر کے ملک میں اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ یہ ملک مسلمانوں نے کلمہ کے نام پر حاصل کیا تھا مگر بدقسمتی سے اسلامی معاشرہ زوال کی جانب جا رہا ہے۔ اگر مسلمان اسلامی معاشرے کی تشکیل میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ نہیں کرینگے تو دیگر اقوام ہمارے اوپر حکومت کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے الخدمت فاونڈیشن کے پروگرام مواخات کے تحت چیکس تقسیم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ نے ہجرت کے موقع پر مہاجرین اور انصار میں مواخات قائم کر کے ایک تاریخ رقم کی تھی۔ آج مسلمان آنحضرتؐ کے شعار کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لئے اپنا رول ادا کرے۔ ماہ صیام کے اس مقدس موقع پر ایک دوسرے کے لئے قربانی دے کر دینا اور آخرت میں ثواب حاصل کر سکتے ہیں، مگر آج بربادی اور رسوائی ہماری مقدر بن چکی ہیں۔ اجتماعی مفادات کو بھلا کر انفردای مفادات کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ اب بھی وقت ہےکہ مسلمان آپس کے اختلافات کو بھلا کر مسلمانوں کی اجتماعی مفادات کے لئے سوچے اور مواخات کے نظام کے تحت اسلامی معاشرے کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان میں عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے جدوجہد میں مصروف ہے۔ الخدمت نے لوگوں کو آپس میں جوڑا ہے، الخدمت نے چھوٹے دکانداروں کو سود سے پاک قرضہ دے کر اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی ہے اور رمضان مبارک میں ایک نیک عمل کیا ہے۔ انشااللہ دکاندار بھی پاک و صاف کاروبار کر کے برکت اور کامیابی حاصل کرینگے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نظام الدین نے کہا کہ الخدمت گزشتہ 5 سال سے گلگت بلتستان میں بیروزگاری کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ سود سے پاک قرضہ دینے اور لینے والے دونوں خوش قسمت ہیں اور عوام اس پروگرام کو کامیاب کرنے کے لئے الخدمت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ اس پروگرام کو مزید کامیاب کرے تاکہ مزید امدادی رقم مل سکیں۔
خبر کا کوڈ : 470204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش