0
Saturday 25 Dec 2010 15:14

ہنگو،دہشتگردی کا منصوبہ ناکام،بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی،تین شدت پسند گرفتار

ہنگو،دہشتگردی کا منصوبہ ناکام،بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی،تین شدت پسند گرفتار
 ہنگو:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق ہنگو میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی،فائرنگ کے تبادلے میں تین شدت پسند زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کارروائی ہنگو کے علاقے معروفی بانڈہ میں کی۔حکام کا کہنا ہے بارود سے بھری گاڑی خودکش دھماکے میں استعمال کی جاسکتی تھی۔ کارروائی کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔زخمی شدت پسندوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ہنگو میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئےسروخیل میں بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی۔جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین شدت پسند زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے۔سیکورٹی فورسز نے ہنگو کے علاقے سرو خیل میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔اس دوران اہلکاروں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی قبضے میں لے لی۔سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس میں تین شدت پسند زخمی ہو گئے۔جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔
جنگ نیوز کے مطابق ہنگو میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی ہے،مقابلے میں تین شدت پسند زخمی حالت میں گرفتار کرلئے۔ہنگو کے علاقہ دوآبہ میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی۔فائرنگ کے تبادلہ میں تین شدت پسند زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔علاقہ کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔بارودی گاڑی کو ناکارہ بنانے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 48005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش