0
Tuesday 25 Aug 2015 21:40

حکومت کی انتقامی کارروائی، 2 روز میں ملت تشیع کے 40 بیگناہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، علامہ امین شہیدی

حکومت کی انتقامی کارروائی، 2 روز میں ملت تشیع کے 40 بیگناہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ حکومت دہشت گرد عناصر اور محب وطن افراد کو ترازو کے ایک ہی پڑلے میں تولنے کا سلسلہ بند کرے۔ تکفیری ہمنواوں کی خوشنودی کے لئے ملت تشیع کے بے گناہ افراد کے خلاف پنجاب میں جاری کریک ڈاون دراصل کالعدم تنظیموں کے ان دہشت گرد عناصر سے توجہ ہٹانے کی ایک سازش ہے جو ماضی میں حکومت کے حمایت یافتہ رہے ہیں۔ اتحاد بین المسلمین مجلس وحدت مسلمین کا بنیادی منشور ہے۔ نون لیگ کے کچھ عناصر فرقہ وارنہ تقسیم سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ جنہیں ہم نے فکری ہم آہنگی اور مذہبی رواداری سے شکست دینی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور دیگر مرکزی رہنماوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس کے خطاب کے دوران کیا۔ علامہ امین شہیدی نے کہا یہ سب جانتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں موجودہ حکومت کو بادل نخواستہ شریک کار بننا پڑا حالانکہ حکومت روز اول سے ہی ان ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کی مخالف تھی۔ افواج پاک وطن عزیز کو ان دشمن طاقتوں سے چھٹکارا دلانے میں پوری نیک نیتی اور تندہی سے مصروف ہے جبکہ حکومتی اقدامات اس کے برعکس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اکیسویں ترمیم اور نیشنل ایکشن پلان کو دہشت گردی کے خاتمے کی بجائے اپنے انتقامی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کر رہی ہے۔ پنجاب اور گلگت بلتستان میں نون لیگ کی حکومت ہے اور ان دونوں علاقوں میں مجلس وحدت مسلمین کو دانستہ طور پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گذشتہ دو دن میں ہمارے چالیس سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں ڈاکٹرز، وکلا، اساتذہ، بینکرز اور علماء بھی موجود ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ جمہوری روایات کی پاسداری کے بلند و بانگ دعوے کرنے والی نون لیگ حکومت ڈکٹیٹر شپ پر اتر آئی ہے۔ ہمیں اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا۔ ہم شہداء کی عظمتوں کے گن گانے والی قوم ہیں، ہماری بنیاد مزاحمت پر ہے۔ ہم پُرامن اور محب وطن ہیں۔ ہمارا پنجاب حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمارے کارکنوں کی گرفتاریوں کا یہ سلسلہ فوری بند کیا جائے اور ہمارے بے گناہ کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ پریس کانفرنس میں مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری، علامہ اعجاز حسین بہشتی، علامہ شیر علی انصاری اور علی حسین بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 481993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش