0
Friday 6 Nov 2015 19:08

میٹرو ٹرین کی آڑ میں مومن پورہ قبرستان مسمار نہیں کرنے دیں گے، لیاقت بلوچ

میٹرو ٹرین کی آڑ میں مومن پورہ قبرستان مسمار نہیں کرنے دیں گے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اہل تشیع برادری کی جانب سے 9 نومبر کو پنجاب اسمبلی کے باہر میٹرو ٹرین کے باعث اہل تشیع کے تاریخی مومن پورہ قبرستان کی مسماری کیخلاف کئے جانیوالے احتجاجی دھرنے کی بھروپور حمایت کرتے ہیں جبکہ میٹرو ٹرین سے متاثرہ افراد کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ دیا جانا چاہیئے۔ لاہور پریس کلب میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری لیاقت بلوچ نے میٹرو ٹرین سے متاثرہ افراد کیساتھ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں چیئرمین شیعہ شہریان پاکستان سید وقار الحسنین نقوی، چیئرمین سنی علماء فورم مولانا رجیع اللہ خان ہزاروی، صدر انجمن تاجران میکلوڈ روڈ اکرم مغل اور ایڈووکیٹ شبنم اسلم ناگی سمیت میٹرو ٹرین کے دیگر متاثرین نے شرکت کی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ میٹرو ٹرین منصوبے کے باعث عوام کی ایک بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے جبکہ مومن پورہ کے تاریخی قبرستان کو بھی مسمار کیئے جانے کا پروگرام بن چکا ہے، جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ برادری کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر 9 نومبر کو دیئے جانیوالے دھرنے کی بھرپو حمایت کرتے ہیں جبکہ حکومت میٹرو ٹرین کے متاثرین کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادائیگی کرے۔ سید وقار الحسنین نقوی نے کہا کہ میٹرو ٹرین منصوبے کی آڑ میں مساجد، مزارات اور تاریخی قبرستان مومن پورہ کو مسمار کئے جانے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جبکہ حکومت تاریخی عمارات اور قبرستانوں اور مساجد کو شہید کرنے کی بجائے میٹرو ٹرین کے ٹریک میں تبدیلی کرے جبکہ اہل تشیع 9 نومبر کو مومن پورہ قبرستان کی مسماری کیخلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 496045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش