0
Monday 9 Nov 2015 21:55

افغانستان، داعش نے تین خواتین سمیت سات افراد کو قتل کرڈالا

افغانستان، داعش نے تین خواتین سمیت سات افراد کو قتل کرڈالا
اسلام ٹائمز۔ داعش نے افغانستان میں تین خواتین سمیت سات افراد کو بیدردی سے قتل کردیا ہے۔ افغان پولیس کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش کے دہشت گردوں نے جنوبی صوبے زابل میں تین خواتین سمیت سات افراد کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان افراد کو یکم اکتوبر کو قریبی غزنی صوبے میں واقع گیلان ضلعے کے راسانی گاوں سے اغوا کیا گیا تھا۔ یہ داعش یا اس سے منسلک گروہوں کی افغانستان میں اس نوعیت کی پہلی کارروائی نہیں ہے۔ افغان حکام کے مطابق شام اور عراق میں فعال یہ تنظیم افغانستان میں بھی اپنا اثرورسوخ بڑھا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 496663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش