0
Wednesday 11 Nov 2015 16:53

ہندوستان میں یوم ٹیپو سلطان کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی پر ہندو انتہا پسندوں کا دھاوا

ہندوستان میں یوم ٹیپو سلطان کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی پر ہندو انتہا پسندوں کا دھاوا
اسلام ٹائمز۔ ہندوستانی ریاست کرناٹک میں مسلمانوں کے عظیم ہیرو ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش پر نکالی گئی ریلی پر انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے دھاوا بول دیا، جس کے بعد مسلمانوں اور وشوا ہندو پریشد کے مابین تصادم کے نتیجے میں انتہا پسند جماعت کا ایک کارکن ہلاک ہوگیا۔ ریاست کرناٹک کی حکومت کی جانب سے اٹھارہویں صدی کے بادشاہ اور مسلمانوں کے عظیم ہیرو ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کو یوم ٹیپو سلطان' کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وشوا ہندو پریشد سمیت دیگر ہندو انتہا پسند جماعتوں نے اس دن احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ اسی سلسلے میں کرناٹک کے ضلع کوداگو کے علاقے مدیکری میں ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کی تقریبات کے حوالے سے مسلمانوں نے ریلی نکالی، جس پر انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے دھاوا بول دیا۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر شدید پتھرا کیا گیا جس کے بعد پولیس بھی ایکشن میں آئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ سینیئر پولیس حکام کے مطابق مظاہرے اور تصادم کے دوران وشوا ہندو پریشد کا ایک کارکن مکان کی چھت سے گرکر شدید زخمی ہوا۔ زخمی کارکن کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ امن و امان کی صورتحال خراب ہونے پر پولیس کی جانب سے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی اور سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 497127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش