0
Thursday 12 Nov 2015 18:44

گوادر ایئرپورٹ پر آئندہ سال جنوری سے تعمیراتی کام کا آغاز ہوگا

گوادر ایئرپورٹ پر آئندہ سال جنوری سے تعمیراتی کام کا آغاز ہوگا
اسلام ٹائمز۔ چین کی گرانٹ سے گوادر کے نئے انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر آئندہ سال جنوری سے تعمیراتی کام کا آغاز ہوگا۔ منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 22.247 ارب روپے ہے۔ 4300 ایکڑ رقبہ پر محیط انٹرنیشنل ائیرپورٹ 30 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا، جس میں سفر کی تمام جدید سہولتیں دستیاب ہونگی۔ اس کے رن وے کی لمبائی 12 ہزار فٹ ہوگی اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا ائیرپورٹ ہوگا۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وفاقی وزراء احسن اقبال، کامران مائیکل، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ اور دیگر اعلٰی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد کو منصوبے کے جوائنٹ ڈائریکٹر عباس حسین بخاری اور سول ایوی ایشن کے دیگر حکام کی جانب سے نقشوں اور چارٹوں کی مدد سے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ وفد نے منصوبے کی مجوزہ جگہ کا معائنہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ گوادر میں نئے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کا منصوبہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کا حصہ ہے۔ بعدازاں وفد کو گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سجاد بلوچ اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی کی جانب سے گوادر کے زونل اور انٹرنل روڈ نیٹ ورک، گوادر ماسٹر پلان اور دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 497342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش