0
Thursday 3 Dec 2015 19:32

نیب نے راجہ پرویز اور رانا مشہود سمیت کرپشن کے 7 کیسز کی تحقیقات کی منظوری دیدی

نیب نے راجہ پرویز اور رانا مشہود سمیت کرپشن کے 7 کیسز کی تحقیقات کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود سمیت کرپشن کے 7 کیسز کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ چیرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں کرپشن کے 7 کیسز کی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے ریشماپاور جنریشن میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق سیکریٹری پانی و بجلی شاہد رفیق کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی، 220 میگا واٹ کے اس منصوبے میں اختیارات کے غلط استعمال اور کرپشن کے الزامات ہیں۔ نیب نے میسرز پاور میں بھی راجہ پرویز اشرف، شاہد رفیع اور ایم ڈی پیپکو فضل احمد سمیت دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی، 150 میگاواٹ کے اس رینٹل پاور منصوبے میں کرپشن کے الزامات ہیں جب کہ اس منصوبے میں قومی خزانے کو 435.7 ملین روپے کا نقصان ہوا۔ نیب کی جانب سے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے افسران و حکام کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی جس میں حکام پر 700 ملازمین کی غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔
خبر کا کوڈ : 502365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش