0
Saturday 26 Dec 2015 23:12

رواں برس شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں 1200 سے زائد افراد اپنی جان گنوا بیٹھے

رواں برس شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں 1200 سے زائد افراد اپنی جان گنوا بیٹھے
اسلام ٹائمز۔ رواں برس شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں 1200 سے زائد افراد اپنی جان گنوا بیٹھے، جس میں سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی جیسے میٹروپولیٹن سٹی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ سے مرنا معمول کی بات ہے لیکن بے ہنگم ٹریفک اور ٹریفک قوانین کا احترام نہ کرنے کے باعث بھی اس شہر میں لوگوں کا مرنا عام سی بات ہے۔ سرکاری اسپتالوں کے اعداد و شمار کے مطابق ہر سال 38 ہزار سے زائد ٹریفک حادثات ہوتے ہیں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ رواں سال مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں اب تک 1200 سے زائد شہری اپنی زندگی گنوا چکے ہیں، ہر دن ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو جاتے ہیں، 76 فیصد نوجوان ٹریفک حادثات میں اپنی زنگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، 84 فیصد ٹریفک حادثات ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 508210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش