0
Thursday 20 Jan 2011 23:05

نیٹو پاکستان کو اتحادی قرار دینے پر نظرثانی کرے،بھارتی وزیر خارجہ

نیٹو پاکستان کو اتحادی قرار دینے پر نظرثانی کرے،بھارتی وزیر خارجہ
میلبورن:بھارت نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کا مرکز ہے، بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے یہاں تک کہا کہ نیٹو فورسز کو طالبان کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ساتھ ملانے اور اتحادی قرار دینے کے بارے میں ایک نہیں دو بار سوچنا چاہیے ۔بھارتی وزیر خارجہ نے یہ بات آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں مقامی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں کہی۔ اس سے پہلے بھارتی کمیونٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ممبئی بم دھماکوں کے منصوبہ سازوں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کی دہشت گردی سے متعلق تشویش پر حساسیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ جب وہ گزشتہ سال اسلام آباد گئے تھے تو انہوں نے پاکستان کے سامنے دہشت گردی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ بھارتی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت پاکستان کو جمہوری اور مستحکم ملک دیکھنا چاہتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 51300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش