0
Saturday 23 Jan 2016 11:34

کالعدم دہشت گرد تنظیمیں آج بھی نفرت انگیز سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

کالعدم دہشت گرد تنظیمیں آج بھی نفرت انگیز سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اللہ یار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ چار سدہ باچا خان یونیورسٹی میں دھشت گردی کا حملہ افسوس ناک ہے، ملک بھر میں دھشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا جائے۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان میں غیر سنجیدہ ہے، اس لئے کالعدم دھشت گرد تنظیمیں آج بھی ملک بھر میں نفرت انگیز سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں داعش کا سرپرست آج بھی آزاد ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ ان کے وکیل صفائی نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے عدل و انصاف کے ذریعے زندہ رہتے ہیں۔ میر بختیار خان ڈومکی کی اہلیہ اور بیٹی کی چوتھی برسی کے موقع پر ہم یہ سوال پوچھتے ہیں کہ ان کے قاتل قانون کی گرفت سے کیوں آزاد ہیں۔؟ نواب اکبر خان بگٹی کے ورثاء کو بھی انصاف ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام آج بھی غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور زندگی کی تمام بنیادی ضروریات پینے کے پانی، تعلیم اور صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔ بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔ بلوچستان کو ترقی دیکر پنجاب کے برابر لایا جائے اور صوبے کے ساحل اور وسائل پر یہاں کے عوام کا حق حاکمیت تسلیم کیا جائے۔ پریس کانفرنس کے موقع پر مور خان ڈومکی، گلبہار ٹالانی و دیگر ان کے ہمراہ موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 514444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش