0
Wednesday 10 Feb 2016 12:48

نواز حکومت تیل سے بجلی پیدا کرکے ملکی خزانے پر بوجھ ڈال رہی ہے، پرویز مشرف

نواز حکومت تیل سے بجلی پیدا کرکے ملکی خزانے پر بوجھ ڈال رہی ہے، پرویز مشرف
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز حکومت تیل سے بجلی پیدا کرکے ملکی خزانے پر بوجھ ڈال رہی ہے، ملکی ترقی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں کی کردار سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کراچی اسپیچ اینڈ ڈیکلیمیشن سوسائٹی (کے ایس ڈی ایس) اور اقراء یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے ڈی ایچ اے گالف کلب میں ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کے موضوع پر تقریری مقابلے میں پرویز مشرف نے کہا کہ ہم جب ملک سے باہر جاتے ہیں، تو لسانی اور صوبائی شناخت سے نہیں، بلکہ ملکی شناخت سے پہچانے جاتے ہیں، نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملکی وقار کو خاطر میں رکھتے ہوئے سب سے پہلے پاکستان کے بارے میں سوچیں، حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کیلئے کام کرے، اور زیادہ سے زیادہ مواقع ہونہار نوجوانوں کو فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طر ح کے مقابلے نوجوانوں کی تربیت اور کردارسازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سابق صدر نے مزید کہا کہ بجلی کا سب سے سستا ذریعہ پانی سے بجلی بنانے کا ہے، ہوا، سورج کی روشنی، کوئلے اور ایٹمی توانائی سے بھی سستی بجلی بنائی جا سکتی ہے، مگر حکومت تیل سے بجلی بنا رہی ہے، جو قومی خزانے پر بوجھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 519701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش