0
Friday 11 Mar 2016 11:54

سید علی گیلانی کو دل کا دورہ

سید علی گیلانی کو دل کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما سید علی گیلانی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں دلی کے اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ کشمیر میڈیا سیل کے مطابق حریت رہنما کو اچانک دل کا دورہ پڑنے پر ان کی صاحبزادی انہیں فوری طور پر رہائش گاہ کے قریب اسپتال لے گئیں جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ حریت رہنما کے ترجمان ایاز اکبر کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کو معمولی نوعیت کا دورہ پڑا ہے اور اللہ کا شکر ہے اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں تاہم انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں کریں۔
خبر کا کوڈ : 526747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش