0
Tuesday 8 Feb 2011 13:52

ریمنڈ ڈیوس کو حوالے کرو،امریکا نےدباؤ بڑھا دیا،اعلیٰ سطحی مذاکرات معطل کر دئیے

ریمنڈ ڈیوس کو حوالے کرو،امریکا نےدباؤ بڑھا دیا،اعلیٰ سطحی مذاکرات معطل کر دئیے
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان سے امریکی اہلکار ڈیوس کے معاملے پر اعلیٰ سطح پر بات چیت معطل کر دی۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی اہلکار کی دو پاکستانیوں کے قتل میں گرفتاری کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات سخت کشیدہ ہیں اور رواں ماہ پاک افغان امریکا سربراہ کانفرنس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اخبار کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری پر احتجاجاً وزیر خارجہ شاہ محمود قریسی سے میونخ میں ہونے والی بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس کی سائڈ لائن پر ملاقات بھی منسوخ کر دی تھی۔ یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی اس کانفرنس میں شرکت کیلئے میونخ ہی نہیں گئے تھے۔ اخبار کے مطابق امریکی سفیر حسین حقانی کو ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر دو مرتبہ وائٹ ہاؤس طلب کر کے اس کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا اصرار ہے کہ ریمنڈ ڈیوس امریکی سفارتخانے کا ٹیکنیکل اور ایڈمنسٹریٹیو اہلکار ہے اور اسے ویانا کنونشن کے تحت مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ حل نہ ہوا تو پاکستان سے دوطرفہ تعلقات متاثر ہوں گے۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے لئے امریکا نے پاکستان پر بھرپور سفارتی دباؤ بڑھا دیا ہے اور دو طرفہ اسٹریٹجک تعلقات معطل کر دیے ہیں۔ جس کے بعد صدر زرداری کا دورہ امریکا غیریقینی کا شکار ہو گیا ہے تاہم واشنگٹن میں ہونے والے سہہ فریقی مذاکرات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ لاہور میں فائرنگ کر کے دو پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا معاملہ دوطرفہ تعلقات کی خرابی تک پہنچ گیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا نے نہ صرف اسٹریٹجک تعلقات معطل کردییے ہیں بلکہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی بھی روک دی ہے اور صدر آصف علی زرداری کا دورہ امریکا بھی غیر یقینی کا شکار ہو گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات بھی منسوخ ہو گئی ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والے پاک، امریکا اور افغانستان سہہ فریقی مذاکرات تاحال معمول کے مطابق ہی ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 53868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش