0
Sunday 13 Feb 2011 00:21

مصر،حسنی مبارک سے نجات کے دوسرے روز بھی جشن،کابینہ کی برطرفی اور پارلیمنٹ کو معطل کرنے کا مطالبہ

مصر،حسنی مبارک سے نجات کے دوسرے روز بھی جشن،کابینہ کی برطرفی اور پارلیمنٹ کو معطل کرنے کا مطالبہ
،قاہرہ:اسلام ٹائمز- مصر میں حسنی مبارک سے نجات کے دوسرے روز بھی جشن جاری رہا، العربیہ ٹیلی ویژن کے مطابق مصری فوج جلد کابینہ کو برطرف اور پارلیمنٹ کو معطل کر دے گی۔ مصری مظاہرین نے تحریر اسکوائر اس وقت تک چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے جب تک فوجی کونسل جمہوری اصلاحات کے ایجنڈے کو قبول نہیں کرتی۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ فراڈ الیکشن کے ذریعے آنے والی پارلیمنٹ کو توڑا جائے اور نئے انتخابات کرائے جائیں۔ اپوزیشن کو کچلنے کے لئے تیس سال سے نافذ ایمرجنسی ختم کی جائے۔ سرکاری ٹی وی پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی حکومت تمام عالمی معاہدوں کا احترام کرے گی۔ جن میں اسرائیل اور امریکا سے کئے گئے معاہدے بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی وزیراعظم نے سعودی عرب پہنچنے کے بعد کہا ہے کہ حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے سے نیا باب کھل گیا ہے۔ جبکہ فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے حسنی مبارک کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے دلیرانہ اور بروقت اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے مصری حکام سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائے جائیں۔ سعودی عرب نے بھی مصر میں پرامن انتقال اقتدار کا خیر مقدم کیا ہے۔ ادھر تیونس اور مصر میں آنے والے انقلاب نے یمن اور الجیریا کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ صنعاء میں ہزاروں افراد نے حکومت کیخلاف مظاہرہ کیا اس دوران مظاہرین کی حکومت کے حامیوں سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔ الجیریا میں پولیس نے ہزاروں مظاہرین کو احتجاجی مارچ سے روک دیا۔

خبر کا کوڈ : 54507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش