0
Monday 4 Jul 2016 22:46

کراچی بد امنی کیس، اویس شاہ کے اغوا کا معاملہ، عدالت نے ایس ایس پی ساؤتھ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا

کراچی بد امنی کیس، اویس شاہ کے اغوا کا معاملہ، عدالت نے ایس ایس پی ساؤتھ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی بد امنی کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا کے معاملے پر سماعت کی گئی۔ عدالت نے اویس شاہ کے اغوا کے معاملے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ کو فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم نے کی۔ عدالت نے ایس ایس ہی ساتھ سے سوال کیا کہ آپ کو اس واقعہ کی اطلاع کب موصول ہوئی اور کارروائی کب کی؟ جس پر ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ مجھے اویس شاہ کے اغوا کی اطلاع سوا سات بجے موصول ہوئی جبکہ اس سے قبل 15 پر اطلاع کی جا چکی تھی۔ جس پر عدالت نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی ساتھ کو لاپرواہی برتنے پر فوری ہٹایا جائے اگر حکومت نہیں ہٹائے گی تو ہم حکم جاری کریں گے۔ آئی جی سندھ اور ڈائریکٹر پے رول نے عدالت میں رپورٹ بھی پیش کر دی۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ جب ایس ایچ او کو اغوا کی اطلاع ملی تو انہوں نے کہا کہ ایجنسیوں نے اٹھا لیا ہوگا۔ جسٹس امیر ہانی کا کہنا تھا کہ بروقت کارروائی نہ کر کے ایس ایس پی ساؤتھ نے اغوا کاروں کی مدد کی اور یہ مجرمانہ غفلت ہے۔ ایس ایچ کو چار بجے معلوم ہوا جبکہ اس نے واقعہ کی جگہ کا دورہ بھی نہیں کیا، عبد اللہ نامی شخص نے دو بجے 15 پر کال ریسیو کی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ وزیر داخلہ یہاں موجود ہیں اور با اختیار ہیں ان سے بات کریں اور آئندہ آدھے گھنٹے میں بتائیں کہ ایس ایس پی ساتھ سے متعلق کیا کارروائی کی جا رہی ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت کو ملتوی کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 550947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش