0
Saturday 13 Aug 2016 16:14

"شہید اعتزاز حسن " کی زندگی پر بننے والی فلم 2 ستمبر کو ریلیز ہو گی

"شہید اعتزاز حسن " کی زندگی پر بننے والی فلم 2 ستمبر کو ریلیز ہو گی
اسلام ٹائمز۔ "ہنگو" کے ایک سرکاری اسکول میں خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے اپنی جان دینے والے طالب علم "شہید اعتزاز حسن " کی زندگی پر بننے والی فلم "سلیوٹ" 2 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ زندہ قومیں کبھی اپنے محسنوں اور شہدا کو فراموش نہیں کرتیں۔ "شہزاد رفیق" کی فلم "سلیوٹ" ہنگو سے تعلق رکھنے والے نوعمر طالبعلم "شہید اعتزاز حسن" کی زندگی اور اس دلیرانہ قدم پر مبنی ہے جس میں اس نے 5 جنوری 2014ء کو اپنی زندگی خودکش بمبار کو اسکول میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے قربان کردی اور اس طرح 400 طالبعلموں کی زندگیاں بچالیں۔ حب الوطنی کے جذبے سے قلب کو گرما دینے والی اس فلم میں پاکستانی فوج کو دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ شہید اعتزاز حسن کے والد "مجاہد علی" کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں اپنے عزیز ترین بیٹے کو گنوا چکا ہوں لیکن اس نے جو کیا مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں۔ اس نے دلیرانہ کام کیا اور میں اس کی بہادری پر خوش ہوں۔ شہید اعتزاز حسن کے اس قدم نے دنیا کے سامنے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے اور اس کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یہ فلم بنا کر شہزاد رفیق نے ثابت کر دیا کہ زندہ قومیں کبھی اپنے شہدا کو فراموش نہیں کرتیں۔ واضح رہے کہ شہید طالب علم اعتزاز حسن کی زندگی پر بننے والی فلم سلیوٹ 2 ستمبر کو ملک بھر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
خبر کا کوڈ : 560223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش