0
Friday 23 Sep 2016 22:09

صحت کے اہداف کے حصول میں پاکستان 149ویں نمبر پر

صحت کے اہداف کے حصول میں پاکستان 149ویں نمبر پر
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے صحت کے شعبے میں بہتری کی جانب کوششوں کے لیے قائم ایس ڈی جی (سسٹینبل ڈیولپمنٹ گولز) کے پہلے جائزے میں پاکستان 188 ممالک کی فہرست میں 149 ویں نمبر پر ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گلوبل برڈن آف ڈیزیز اسٹڈی کے عنوان سے جائزہ کا افتتاح ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا۔ مطالعے میں تمام ممالک کی ترتیب صفر سے 100 تک کے انڈیکس اسکور کے ذریعے کی ہے۔ پاکستان کا اسکور بنگلہ دیش اور موریطانیہ کے ساتھ 38 ہے جو ہندوستان سے 6 درجے کم ہے۔
 
آغا خان یونیورسٹی سینٹر فار ایکسی لینس ان ویمن اینڈ چائلڈ ہیلتھ کے بانی ڈائریکٹر اور اسٹڈی کے شریک مصنف پروفیسر ذوالفقار بھٹہ کا کہنا تھا کہ یہ مطالعات پاکستان کے لیے تنقیدی لحاظ سے بہت اہم ہیں، تاکہ وہ اس کی مدد سے موجودہ کارکردگی کے ساتھ ساتھ صحت اور ایس ڈی جی سے متعلق اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 569621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش