0
Saturday 12 Mar 2011 21:39

تمام برائیوں کی جڑ امریکہ ہے جس نے اپنے مفادات کی خاطر دنیا کا امن تباہ کر کے رکھ دیا، وسیم اختر

تمام برائیوں کی جڑ امریکہ ہے جس نے اپنے مفادات کی خاطر دنیا کا امن تباہ کر کے رکھ دیا، وسیم اختر
لاہور:اسلام ٹائمز۔ قرآن و سنت سے دوری کے نتیجہ میں آج استعماری قوتیں ہم پر مسلط ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے حکمران اپنے دوست و دشمن کی پہچان کریں۔ تمام برائیوں کی جڑ امریکہ ہے جس نے اپنے مفادات کی خاطر دنیا کا امن و سکون تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ خدمت خلق کے ذریعے ہم ایک طرف لوگوں تک اپنا پیغام پہنچا سکتے ہیں تو دوسری طرف اللہ کی خوشنودی بھی حاصل کر سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گزشتہ روز منصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑی تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں عوام جابر اور کرپٹ حکمرانوں کے تختے الٹ رہے ہیں، پاکستان کے حالات اس وقت تک بہتر نہیں ہو سکتے جب تک عوام موجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل نہیں کرتے۔ مہنگائی کا ایک طوفان بڑھ رہا ہے جس نے ہر طبقے کے لوگوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اگر حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو تیونس اور مصر سے بھی بڑا انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کیس پر امریکہ بجائے قانون کی بالا دستی قبول کرنے کے دھمکیوں سے کام لے رہا ہے۔ عالمی میڈیا میں بھی یہ بات کھل کر سامنے آ چکی ہے کہ وہ سی آئی اے کا ایجنٹ ہے، جو اپنے کسی خاص مشن پر تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرنے کی بجائے ان سے محاذ آرائی شروع کر چکی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر کسی قسم کا بھی احتجاج کرنا قابل سزا جرم ہے، فیصلوں کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے۔ حکمران آزاد عدلیہ اور چیف جسٹس کے خلاف مشرف والی غلطی دہرا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 59084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش