0
Thursday 29 Dec 2016 14:14

مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی معنی خیز ہے، قوسین حق

مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی معنی خیز ہے، قوسین حق
اسلام ٹائمز۔ جمعیت مشائخ پاکستان کے قائد پیرزادہ قوسین حق نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر،حلب اور برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر عالم اسلام، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے تحفظ کی دعویدار تنظیموں کی خاموشی مجرمانہ عمل ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت مشائخ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک میں چند افراد کے قتل پر اقوام متحدہ فوری طور پر حرکت میں آجاتی ہے، مگر اب تمام تنظیمیں تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے حکومت اور تمام سیاسی اور مذہبی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کریں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لئے پوری کوششیں کر رہے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستان کو ایک بار پھر ترقی کی راہ سے اتارنے کے لئے بعض عناصر سرگرم عمل ہیں، شرپسند عناصر پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹ نہ ڈالیں، ذاتی مفاد کے لئے قومی مفادات کو پس پشت نہ ڈالا جائے۔
خبر کا کوڈ : 595570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش