0
Wednesday 22 Feb 2017 15:34

ڈپٹی کمشنر اسکردو کا آئی ایس او کے زیراہتمام پری بورڈ ایگزام سنٹرز کا دورہ، 50 ہزار روپے کا اعلان

ڈپٹی کمشنر اسکردو کا آئی ایس او کے زیراہتمام پری بورڈ ایگزام سنٹرز کا دورہ، 50 ہزار روپے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر اسکردو کیپٹن (ریٹائیرڈ) ندیم ناصر نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام منعقد ہونیوالے پری بورڈ امتحانات کے سنٹرز کا دورہ کیا۔ بوائز اور گرلز کیلئے قائم تین امتحانی مراکز کے دورے کے دوران انہوں نے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد کی شرکت کو سراہا۔ بہترین اور منظم انتطامات کو سراہتے ہوئے انہوں نے ضرورت پڑنے پر اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ آئی ایس او  کے صدر اور بولڈ کے اراکین سے گفتگو میں کہا کہ آپ لوگ جو خدمت اس قوم کی کر رہے ہیں وہ کسی اور طلبہ تنظیم کو کرتے نہیں دیکھا۔ تعلیمی میدان میں آپ لوگوں کی کاوشیں نئی نسل کیلئے ہمیشہ یاد رکھی جانیوالی خدمت ہے۔ اتنی کثیر تعداد میں طلباء و طالبات کی امتحانات میں شرکت انکے والدین کی جانب سے آئی ایس او کے اوپر اعتماد کا نتیجہ ہے جو کہ یقیناً آپ سب کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ ندیم ناصر صاحب نے اپنی طرفسے بولڈ اور پری بورڈ امتحانات کے انتظامات کیلئے مبلغ پچاس ہزار روپے کا اعلان کرتے ہوئے یقین دلایا کہ تعلیمی، تربیتی اور معاشرتی خدمت کے پروگرام کیلئے ضلعی حکومت کی طرفسے کسی بھی قسم کی تعاون کی ضرورت پڑی تو ہم پوری کرین گے۔ امتحانی مراکز میں آئی ایس او کے ڈویژنل صدر سید اطہر موسوی، رکن ذیلی نظارت برادر علی نوری، پری بورڈ کے چئیرمین ڈاکٹر عرفان علی، برادر ذاکر حسین اور دیگر نے ڈی سی اسکردو کا استقبال کیا۔
خبر کا کوڈ : 611849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش